لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق 

لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق 
لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رائیونڈ کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک کراس کرتی ماں بیٹی کو کچل دیا،جس سے دونوں موقع پر ہی چل بسیں۔
ایدھی حکام کے مطابق 35سالہ روبینہ بی بی اپنی بیٹی چھ سالہ رابعہ عبداللہ کے ساتھ سڑک کراس کررہی تھیں کہ اس دوران ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسیں۔حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ماں بیٹی سندر کے علاقہ لوہاراں والہ کھوں کی رہائشی تھیں۔