پروفیسر اور لیفٹیننٹ ’مولا جٹ‘ بن گئے، کوئٹہ کے باؤلرز پر ذرا ترس نہ کھایا، لاہور قلندرز نے اس شاندار طریقے سے میچ جیت لیا کہ شائقین ہکا بکا رہ جائیں

پروفیسر اور لیفٹیننٹ ’مولا جٹ‘ بن گئے، کوئٹہ کے باؤلرز پر ذرا ترس نہ کھایا، ...
پروفیسر اور لیفٹیننٹ ’مولا جٹ‘ بن گئے، کوئٹہ کے باؤلرز پر ذرا ترس نہ کھایا، لاہور قلندرز نے اس شاندار طریقے سے میچ جیت لیا کہ شائقین ہکا بکا رہ جائیں
سورس: Twitter@thePSLt20

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور قلندر نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔لاہور قلندر کی جانب سے  فخر زمان اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کیا۔فخر زمان ن52 گیندوں پر82 رنز بنائے۔ان کی اننگر میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔محمد حفیط ن33ے گیندوں پر 73رنز بنائے۔محمد حفیظ کی اننگز میں پانچ  چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔ ان کی پی ایس ایل میں یہ اب تک کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے  سہیل اختر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد  وکٹ سپن باؤلر زاہد محمود نے حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں چھ  وکٹوں کے نقصان پر178رنز بنائے تھے۔کوئٹہ کے  کرس گیل 68،سرفرازاحمد 40،محمد نواز نے 33، اعظم خان 13،بین کٹنگ پانچ ،  ٹام بینٹن چار اور صائم ایوب تین  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  لاہور قلندر کی جانب سے  حارث رؤف نے تین جبکہ  شاہین شاہ آفریدی، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک وکٹ  حاصل کی۔ 

لاہور قلندرز کے سکواڈ میں سہیل اختر کپتان ، ٹام ابیل ، آغا سلمان ، احمد دانیال ، جوئے ڈینلی ، بین ڈنک ، فخر زمان ، حارث رﺅف ، معاذ خان ، محمد حفیظ، محمد فیضان ، محمد زید ، سمت پٹیل ، راشد خان ، شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ ویسے ، اور ذیشان اشرف شامل ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں اور ان کے سکواڈ میں عبدالناصر ، انور علی ، اریش علی خان ، اعظم خان ، ٹام بینٹن ، بین کٹنگ ، کیمرون ڈلپورٹ ، فاف ڈوپلیسز ، کرس گیل ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نسیم شاہ ، قیس احمد ، سیم ایوب، ڈیل سٹین ، عثمان خان ، عثمان شنواری ، زاہد محمود شامل ہیں۔