ایکسپورٹس میں اضافے کے لیے پنجاب میں گرین چینل کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا: معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب 

 ایکسپورٹس میں اضافے کے لیے پنجاب میں گرین چینل کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا: ...
 ایکسپورٹس میں اضافے کے لیے پنجاب میں گرین چینل کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا: معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجا ب و چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ گرین چینل کے قیام کے حوالے سے پنجاب بھر سے ایکسپورٹرز کو جلد لاہور میں بلا رہے ہیں تا کہ ان سے تجاویز لے کر پہلے پنجاب حکومت سے منظوری لی جائے پھر وفاقی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر اس پر مزید بات کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ایکسپورٹ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے لے جانا چاہتے ہیں,چاہے وہ آم ہو،مالٹا ہو یا دوسری فصلیں ہوں ایک کنکریٹ میکنزم تیار کر کے فارن ایکسچینچ کا حجم بڑھائیں گے۔صوبہ میں آم کی پیداوار میں بھی مزید اضافے کے لیے مستحکم بنیادوں پر کام جاری ہے۔زرعی یونیورسٹی ملتان نے چھوٹے درختوں کی پیداوار کا جو کامیاب تجربہ کیا ہے وہ جدید پیداوار کا ایک سنگ میل ہے جس کے تحت ڈاکٹر خالد کے بقول ملتان میں ساڑھے پانچ ہزار ایکٹر کے رقبے پر آم کی کاشت کی جا چکی ہے۔یہ پیداوار آئے روز بڑھتی رہے گی۔ہمارا ہدف یہ کہ نا صرف ملک کے اندر آم کی ڈیمانڈ پوری کی جائے بلکہ اس منفرد آم کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا جائے۔ ہم ہر سال ملتان اوراسلام آباد میں مینگو فیسٹول کا اہتمام کرتے ہیں۔کراچی میں بھی ایک بار فیسٹول کر چکے ہیں جو اب کراچی میں بھی ہر سال کیا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ، زرعی یونیورسٹی ملتان اور صوبہ بھر کے آم ایکسپورٹرز کے ساتھ مل کر دنیا کی ہر منڈی تک آم کو پہنچانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔اس سال ہمارا آم برطانیہ کے ہائی اینڈ سٹورز پر دستیاب ہوا ہے حالانکہ ماضی میں یہ صرف دیسی مارکیٹوں تک محدود رہتا تھا۔ یہ اعزاز کی بات ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے آم کی ڈیمانڈ موجود ہے۔انشا اللہ پاکستانی آم کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچائیں گے کیوں کہ یہ ہماری سپشیلٹی ہے اور فارن ایکسچینچ کا باعث بھی ہے۔

مزید :

قومی -