این اے 75  ضمنی انتخاب بیگز گم اور نتائج روکنے کامعاملہ، ریٹرننگ آفیسر اورلیگی امیدوار کو طلب کر لیا گیا

این اے 75  ضمنی انتخاب بیگز گم اور نتائج روکنے کامعاملہ، ریٹرننگ آفیسر ...
این اے 75  ضمنی انتخاب بیگز گم اور نتائج روکنے کامعاملہ، ریٹرننگ آفیسر اورلیگی امیدوار کو طلب کر لیا گیا
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں ہونے والےضمنی ا نتخابات کے بیگز گم ہونے اور نتائج روکنےکے معاملے پر  الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کل کیس کی سماعت کرے گا۔ 

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن  نے ریٹرننگ آفیسر کو طلب کر لیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر حلقے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر اپنا بیان دیں گے۔  لاپتہ ہونےو الے 23 پریذائیڈنگ افسران کے معاملے کی بھی جانچ کی جائے گی۔  

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔لیگی امیدوار نوشین افتخار اپنا موقف پیش کریں گی۔ 

مزید :

قومی -