مجھے انگلش میں دو تین گالیاں آتی تھیں جو میں نے ویوین رچرڈ کو دے دیں اور پھر ۔۔۔۔ وسیم اکرم نے ماضی کا ایسا یاد گار واقعہ سنا دیا کہ آپ بھی کھلکھلا اٹھیں

مجھے انگلش میں دو تین گالیاں آتی تھیں جو میں نے ویوین رچرڈ کو دے دیں اور پھر ...
مجھے انگلش میں دو تین گالیاں آتی تھیں جو میں نے ویوین رچرڈ کو دے دیں اور پھر ۔۔۔۔ وسیم اکرم نے ماضی کا ایسا یاد گار واقعہ سنا دیا کہ آپ بھی کھلکھلا اٹھیں
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے 33 سال قبل دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران دنیا کے عظیم بلے باز سر ویوین  رچرڈ کے ساتھ جھگڑے کا پیش آنے والا ایسا یاد گار واقعہ سنا دیا کہ سننے والے کھلکھلا اٹھیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار احسن خان اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان سے گفتگو کرتے ہوئےعالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ماضی کے دریچوں کو کھولتے ہوئے 1988ء میں پیش آنے والا واقعہ سنایا ۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہوا یوں کہ پاکستان کا باربڈوس  میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ  ٹیسٹ میچ جاری تھا اور ویون رچرڈ بیٹنگ کر رہے تھے ،میں نے اُنہیں باؤلنگ کرواتے ہوئے باؤنسر مارا جس سے اس کی ٹوپی گر گئی ،مجھے اس وقت انگلش میں دو تین گالیاں ہی آتی تھیں جو میں نے اسے نکال دیں ،جس پر ویون رچرڈ نے اپنے سٹائل میں  ایک سائڈ پر تھوک پھینکتے ہوئے کپتان عمران خان سے میری شکایت لگائی ،اس وقت میں بڑا پتلا سا ہوتا تھا ،اگلی ہی گیند پر میں نے ویون رچرڈ کو اِن سائڈ ایج بولڈ کردیا ،یہ غالبا اس دن کی آخری گیند تھی ،ویون رچرڈ کو بولڈ کرنے کے بعد میں نےخوب جشن مناتے اور ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اُسے ایک بار پھر وہی انگلش میں دو تین گالیاں نکال دیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میچ کے اختتام پر جب میں ڈریسنگ روم پہنچا تو روم اٹینڈٹ نے مجھےڈریسنگ روم سے باہر نکلنے کا کہنا ،مجھے ان کی انگریزی کی سمجھ بھی نہیں آتی تھی ،میں نے کہا کہ ویٹ ہیپن ؟اس نے کہا کہ باہر آپ کا انتظار ہو رہا ہے ،میں ڈریسنگ روم سے باہر نکلا تو ویون رچرڈ نے پیڈ باندھے ہوئے تھے اور شرٹ اتاری ہوئی تھی جبکہ بلا اس کے ہاتھ  میں تھا اور وہ مجھے مارنے  کے لئے تیار کھڑا تھا ،میں تو اسے اس حالت میں  دیکھ کر ڈرتے ہوئے واپس اندر بھاگ گیا اور عمران بھائی کو جا کر  بتایا کہ وہ باہر مجھے مارے گا ، میں نے سوچا کہ عمران خان ہمارا کپتان  اور چھ فٹ کا اونچا لمبا جوان ہے ،مجھے کہے گا کہ کوئی بات نہیں میں خود جا کر دیکھتا ہوں  لیکن عمران خان نے مجھے کہا کہ "تیری لڑائی ہے خود ہی جا کر لڑو " جس پر میں باہر جا کر اس کے پاؤں پڑ گیا اور معافی مانگ لی اور معاملہ رفع دفع ہو گیا ۔

مزید :

کھیل -