ہر جگہ پیسہ استعمال کرنے والے نشان عبرت بن گئے : وزیراعظم عمران خان

ہر جگہ پیسہ استعمال کرنے والے نشان عبرت بن گئے : وزیراعظم عمران خان
ہر جگہ پیسہ استعمال کرنے والے نشان عبرت بن گئے : وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے لیکن بدقسمتی سے لوگوں نے پیسہ بنانے کےلیےاستعمال کیا اور ایسے لوگ ا ب نشان عبرت بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے کابینہ ارکان کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگو ں نے سیاست کو پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نےہرجگہ پیسہ استعمال کیااوراب یہ لوگ نشان عبرت بن چکے ہیں۔ ہم ہرنظام میں شفافیت چاہتےہیں۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اخلاقیات جب ختم ہوجائےتوقوم تباہی کی طرف جاتی ہے،ہم اپنی آنےوالی نسلوں کی بہتری کاسوچتےہیں، قدرت نےپاکستان کوہرنعمت سےنوازاہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ   پاکستان میں اقتدارلوٹ مارکیلئےحاصل کیاجاتاہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے ایسی ذہنیت کو تبدیل کیا۔ 

مزید :

قومی -