سڑک پر لڑائی، خاتون نے اجنبی آدمی کی زبان چبا کر سڑک پر پھینکی تو پرندہ لے اُڑا

سڑک پر لڑائی، خاتون نے اجنبی آدمی کی زبان چبا کر سڑک پر پھینکی تو پرندہ لے ...
سڑک پر لڑائی، خاتون نے اجنبی آدمی کی زبان چبا کر سڑک پر پھینکی تو پرندہ لے اُڑا
سورس:   Pxhere (creative commons license)

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈکے دارالحکومت ایڈنبرا میں ایک لڑکی نے سڑک پر لڑائی کے دوران ایک مرد کی زبان ہی دانتوں سے کاٹ ڈالی اور سڑک پر پھینک دی، جسے بحری بگلا اٹھا لے گیا۔ میل آن لائن کے مطابق متاثرہ شخص کا نام جیمز مکینزی بتایا گیا ہے جس کا 27سالہ بیتھنے ریان نامی لڑکی کے ساتھ لیتھ واک میں جھگڑا ہوا۔ 

پراسکیوٹر سوزان ڈکسن نے ایڈنبرا شیرف کورٹ میں بتایا کہ ملزمہ جھگڑے کے دوران جیمزکی طرف بڑھی اور اس کا گریبان پکڑکر اپنی طرف کھینچا اور اس کے ہونٹوں پر بوسہ دینے لگی۔ا س دوران اس نے جیمز کی زبان کا ایک ٹکڑا چباڈالا اور سڑک پر پھینک دیا جو قریب موجود بگلا لے اڑا۔

 یہ ٹکڑا 2سے 3سینٹی میٹر کا تھا۔ ملزمہ یہ حرکت کرنے کے بعد وہاں سے چلی گئی جبکہ جیمز کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس کے منہ سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔ ڈاکٹر اس کی سرجری بھی نہیں کر سکے کیونکہ اس کی زبان کا ٹکرا دوبار اس کے ساتھ جوڑنے لیے دستیاب ہی نہیں تھا کیونکہ وہ تو پرندہ لے گیا تھا۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -