خوبرو نوجوان لڑکی نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

خوبرو نوجوان لڑکی نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ قتل کی دھمکیاں ...
خوبرو نوجوان لڑکی نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
سورس:   Instagram/johannaclermont

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس ہی آتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں فرانس کی اس خوبرو لڑکی نے اپنی ایسی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی کہ اسے قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں ڈیلی سٹار کے مطابق اس 23سالہ لڑکی کا نام جوہانا کلرمونٹ ہے جو شکار کی شوقین ہے۔ اس نے گزشتہ روز ایک ہرن کو اپنی بندوق کا نشانہ بنایا اور اس مرے ہوئے ہرن کے ساتھ اپنی تصویر بنا کر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔

اس تصویر پر لوگوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیمیں بھی اس کے خلاف سرگرم ہو گئیں۔ کچھ لوگ تواس کی اس تصویر پر اس قدر مشتعل ہوئے کہ اسے قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جوہانا نے یہ تصویر پوسٹ کی ہے۔ وہ سکاٹ لینڈ سے جنوبی افریقہ تک، دنیا کے بیشتر ممالک میں ’ٹرافی ہنٹنگ‘ (فیس کے عوض ممنوعہ جانوروں کا شکار)کر چکی ہے۔ ہر بار وہ اپنے شکار کیے گئے جانور کی لاش کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہر بار ہی اسے لوگوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -