وہ لڑکی جس کی جلد مسلسل جسم سے گرتی رہتی ہے

وہ لڑکی جس کی جلد مسلسل جسم سے گرتی رہتی ہے
وہ لڑکی جس کی جلد مسلسل جسم سے گرتی رہتی ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی ایسے تشویشناک عارضے میں مبتلا ہے کہ اس کے جسم سے جلد مسلسل گرتی رہتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لندن کی رہائشی اس 21سالہ لڑکی کا نام ربیکا سیئرز ہے، جو ’سرائسس‘ (psoriasis) کی مریض ہے۔ یہ ایسی بیماری ہے جس میں انسانی جلد نارمل کی نسبت 10گنا زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھتی ہے، جس سے اس کے جسم پر جابجا جلد جمع ہونے سے دھبے پڑ جاتے ہیں اور جمع ہونے والی یہ جلد مسلسل جسم سے گرتی رہتی ہے۔

ربیکا دو بچوں کی ماں ہے اور اکیلے بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں اس بیماری سے پرائمری سکول سے ہی نبردآزما ہوں۔ وہاں دوسرے بچے مجھ سے نفرت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے کوئی کبھی بھی پیار نہیں کرے گا۔ “ 

ربیکا نے کہا کہ ”میری یہ بیماری حالیہ چند مہینوں سے زیادہ شدت اختیار کر چکی ہے اور اب میرے پورے بدن میں اس قدر کھجلی ہوتی ہے کہ میں سو بھی نہیں پاتی ہوں۔رات رات بھر میں اپنے جسم سے جلد صاف کرتی رہتی ہوں۔بدقسمتی سے تاحال مجھ پر کوئی دوا مو¿ثر ثابت نہیں ہو پائی۔ میں جتنا علاج کرواتی ہوں، یہ بیماری اتنی ہی شدید ہوتی چلی جارہی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -