کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ  لاہور قلندر، لاہور کو میچ کے درمیان بڑا جھٹکا لگ گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ  لاہور قلندر، لاہور کو میچ کے درمیان بڑا جھٹکا لگ ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ  لاہور قلندر، لاہور کو میچ کے درمیان بڑا جھٹکا لگ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندر کے غیر ملکی کھلاڑی راشد خان ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران ان کے ہاتھ پر چوٹ لگی جس کے باعث وہ گراؤنڈ  سے باہر چلے گئےتاہم  طبی معائنے کے  وہ دوبارہ باؤلنگ کروانے کیلئے آگئے۔ راشد خان کے بائیں ہاتھ پر انتہائی گہری چوٹ لگی ہے لیکن اس کے باوجود وہ باؤلنگ کیلئے واپس آئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سب سے بڑی وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے 68 رنز سکور کرنے والے کرس گیل کو کلین بولڈ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 میں راشد خان کا یہ آخری میچ ہے،اس میچ کے بعد وہ اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -