آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کی جنگ، جیو کے دفتر پر حملے کی مذمت

آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کی جنگ، جیو کے دفتر پر حملے کی مذمت
آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کی جنگ، جیو کے دفتر پر حملے کی مذمت

  

ویانا (المیر باجوہ)آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے عہدیداران صدر اکرم باجوہ،  جنرل سیکرٹری غلام حسین نقوی اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے جیو جنگ کراچی کے دفتر پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

 صدر اکرم باجوہ نے کہا کہ حکومت وقت آزادی صحافت کو یقینی بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کرے  اورجنگ ،جیو کے دفاتر کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔ اس حملہ کےذمہ دار افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائے ۔

جنرل سیکرٹری غلام حسین نقوی نے کہا کہ جیو، جنگ کو سچ اور حق عوام تک پہنچانے کی سزا دی گئی ہے جو براہ راست صحافت اور میڈیا پر غنڈہ گردی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے کہا کہ نیازی حکومت جیو جنگ کے دفتر کے حملہ  میں ملوث ہے، کراچی میں حملہ اس لیے کروایا گیا تاکہ سندھ حکومت بدنام ہو ۔ ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صاف شفاف انکوائری کرائیں تاکہ وفاقی حکومت کو بے نقاب کیا جاسکے۔

مزید :

تارکین پاکستان -