لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ڈیمانڈ میں کیا تبدیلی آئی؟ رشتے کروانے والی خاتون نے حیران کن انکشاف کردیا

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ڈیمانڈ میں کیا تبدیلی آئی؟ رشتے کروانے والی خاتون نے ...
لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ڈیمانڈ میں کیا تبدیلی آئی؟ رشتے کروانے والی خاتون نے حیران کن انکشاف کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اشرافیہ کے رشتے کرانے اورہیملٹن رِگ (Hamilton Rigg)نامی ڈیٹنگ ایجنسی چلانے والی خاتون نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے امراءکے روئیے میں ایک حیران کن تبدیلی آنے کا انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق الیویا رِگ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے امراءنے پارٹنرز اور ان کے ساتھ تعلق کو انتہائی اہمیت دینی شروع کر دی ہے۔

اولیویا کا کہنا تھا کہ ”لاک ڈاﺅن کے دوران حالانکہ میں نے اپنی 6ماہ کی فیس بڑھا کر 20ہزار پاﺅنڈ کر دی ہے، اس کے باوجود میرے کلائنٹس کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کو لاک ڈاﺅن میں تنہاءرہنے کے دوران پارٹنرز کے متعلق سنجیدگی سے سوچنے کا موقع ملا۔ایسے میں گرانڈ پرکس اور دیگر ایسے لگژری ایونٹس بھی منسوخ ہو گئے جن میں امراءمرددوخواتین روبرو ملاقات کیا کرتے تھے۔ اس کا بھی ان امیر لوگوں پر اثر پڑا اور انہوں نے پارٹنر کی تلاش شروع کر دی۔ جن لوگوں کے پاس پہلے سے پارٹنر موجود تھے انہوں نے اپنے رشتے کو مضبوط بنانے اور جنسی تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔نارمل زندگی میں یہ لوگ بہت مصروف رہتے تھے اور ان کے پاس شریک حیات کے متعلق سوچنے کا وقت ہی نہیں ہوتا تھا۔“واضح رہے کہ اولیویا کی ڈیٹنگ سروس فی الوقت شاہی خاندان، اشرافیہ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مردوں کو سروس مہیا کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -