وہ ملک جہاں کورونا لاک ڈاؤن پرریفرنڈم کا مطالبہ کردیا گیا

وہ ملک جہاں کورونا لاک ڈاؤن پرریفرنڈم کا مطالبہ کردیا گیا
وہ ملک جہاں کورونا لاک ڈاؤن پرریفرنڈم کا مطالبہ کردیا گیا
سورس:   Pixabay

  

ویانا  (المیر باجوہ) فریڈم پارٹی آف آسٹریا (ایف پی او) نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے ملک میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا۔ 

ایف پی او کے رہنما نوربرٹ ہوفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ہرکسی کو سمجھنا چاہیے کہ جسم فروشی کیلئے تو دوسرے گھروں میں جانے کی اجازت ہے لیکن بازار میں کھڑے ہو کر کچھ کھانے پر پابندی عائد ہے جو کہ نامناسب ہے۔

انہوں نے عوام سے سوال پوچھا کہ کیا ملک میں لاک ڈاؤن جاری رہنا چاہیے؟ اگر شہریوں کی اکثریت لاک ڈاؤن کی حامی ہے تو ملک بھر میں ریفرنڈم کروایا جائے تاکہ عوامی رائے بہتر طور پر سامنے آسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -