غیورقبائلیوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں: وزیراعظم عمران خان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
پرائم منسٹر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےپشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور سیاسی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ اسی لیے ان علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کی قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کی پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات۔
ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبہ جات اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی pic.twitter.com/p57uuHkVeG
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 22, 2021
وزیر اعظم نے کہا کے قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ اسی لیے ان علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 22, 2021