حارث رؤف ٹاک کرنے آئے تو محمد حسنین پیچھے آکر کھڑے ہوگئے اور پھر لائیو ٹی وی پر ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

حارث رؤف ٹاک کرنے آئے تو محمد حسنین پیچھے آکر کھڑے ہوگئے اور پھر لائیو ٹی ...
حارث رؤف ٹاک کرنے آئے تو محمد حسنین پیچھے آکر کھڑے ہوگئے اور پھر لائیو ٹی وی پر ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے
سورس:   Screen Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے تیسرے روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے خاتمے پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب حارث رؤف ٹاک کرنے آئے۔

لاہور قلندرز کے حارث رؤف  پی ایس ایل میزبان زینب عباس کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین ان کے پیچھے آکر کھڑے ہوگئے۔ چند سیکنڈز تک تو محمد حسنین کا منصوبہ سمجھ نہیں آیا لیکن پھر انہوں نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کمر پر اتنی زور سے چٹکی کاٹی کہ ان کی لائیو کوریج کے دوران ہی چیخ نکل گئی۔ اس اچانک حرکت پر حارث رؤف سٹپٹا کر رہ  گئے اور انہوں نے انتہائی غصے  کے عالم میں محمد حسنین کو دھکا دیا اور پھر اپنی پیٹھ سہلاتے رہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -