بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی

بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی
بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کسانوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ تین ماہ سے کسان اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔تین ماہ سے جاری اس احتجاج میں پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر صوبوں کے کسان بھی شامل ہیں۔تاہم اب تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے کے احتجاج کو دنیا بھر  مودی سرکار کی ناکامی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ امریکہ نے معاملات کے حل کے لیے بھارتی حکومت کو مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -