وزیراعظم عمران خان سےاسدقیصر اور اسد عمر کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سےاسدقیصر اور اسد عمر کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ ...
وزیراعظم عمران خان سےاسدقیصر اور اسد عمر کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی  سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک میں جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ 

پرائم منسٹر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں جاری پارلیمانی امور پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد عمر نے سندھ میں وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید :

قومی -