’گولف کھیلنے کی وجہ سے محمد حفیظ کی کرکٹ میں بہتری آئی‘ اظہر علی کا حیران کن دعویٰ

’گولف کھیلنے کی وجہ سے محمد حفیظ کی کرکٹ میں بہتری آئی‘ اظہر علی کا حیران ...
’گولف کھیلنے کی وجہ سے محمد حفیظ کی کرکٹ میں بہتری آئی‘ اظہر علی کا حیران کن دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ جب سے محمد حفیظ نے  گولف کھیلنا شروع کیا ہے تب سے انکی  بیٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران کیون پیٹرسن نے بھی اپنی بیٹنگ کو گولف سے بہتر کیا تھا۔اس سال لاہور قلندر ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندر کے اہم ترین کھلاڑی ہیں،شاہیں آفریدی پہلے اوورز میں ہی وکٹیں لیکر دوسری ٹیم کو پریشر میں لے آتے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -