میں کسی میڈیکل کالج کی بھگوڑی نہیں بلکہ ایک کوالیفائیڈ سرجن ہوں ، اس لئے اگر ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ایسی پیشکش کردی کہ ن لیگی تلملا اٹھیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے مریم نواز کی میجر سرجری کر دی ہے ،باقی رہا اُن کے تھائیراڈ کا مسئلہ تو ڈاکٹر یاسمین راشد بتا چکی ہیں کہ اُن کے محکمے میں ہر طرح کی سرجری کی سہولت موجود ہے اور اُنہوں نے مریم کو آفر بھی کی ہے، میں بھی مریم کو آفر کرتی ہوں کہ اگر سرجری کیلئے پینل آف ڈاکٹرز کی ضرورت ہے تو اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود میں ایک سرجن ڈاکٹر ہونے کی حیثیت دستیاب ہوں، کیونکہ میں کسی میڈیکل کالج کی بھگوڑی نہیں بلکہ ایک کوالیفائیڈ سرجن ہوں۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ ڈسکہ گزشتہ چار دہائیوں سے لاقانونیت،غنڈہ گردی اور منشیات کاسومنات بنا ہوا تھا جسے ڈسکہ کے عوام نے بہادری ، جراءت اور دانش مندی سے ووٹ کی طاقت سے بالآخر توڑ ڈالا ہے،ڈسکہ کی عوام نےعمران خان کی قیادت اورپاکستان آن لائن( پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے،جن لوگوں نےقانون کو ہاتھ میں لےکربےگناہ انسانی جانوں سےکھیلاہےوہ کن کےساتھ کھڑے ہیں اور کون انہیں سپورٹ کر رہا ہے، یہ کیمرے کی آنکھ نے میڈیا کے ذریعے عوام کو دکھا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا جس کا اپوزیشن نے واویلا مچا رکھا ہے ،گیارہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیو ں کوکامیابی سے نہیں روک سکتیں،ہم انہیں سینٹ الیکشن میں سرپرائز دیں گے ، مریم کو سیاسی گرو کی نااہلی کے بعد مزید صدمے کیلئے تیاررہنا چاہئے۔