بینائی سے محروم نوجوان ، پی سی بی کا ہیرو ایوارڈ  لے اڑا

بینائی سے محروم نوجوان ، پی سی بی کا ہیرو ایوارڈ  لے اڑا
بینائی سے محروم نوجوان ، پی سی بی کا ہیرو ایوارڈ  لے اڑا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینائی سے محروم نوجوان  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )  کا ہیرو ایوارڈ جیت لیا۔

ہیرو ایوارڈ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے دوران ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں پاکستان کے لیے کوئی خاص کارنامہ سر انجام دیا ہو،

آج پی ایس ایل میں ہیرو ایوارڈ جیتنے والے سہیل خان بینائی سے محروم ہیں مگر انہں کرکٹ کا شوق ہے۔ ان کی محرومی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکی، سہیل خان کا کہنا تھا کہ انہیں تمام پاکستان کرکٹرز کے نام یاد ہیں ،  قومی کرکٹرز کےسا تھ ساتھ ان کو کرکٹ کے ریکارڈز بھی فنگر ٹپس پر یاد ہیں۔ میں نے اپنی محرومی کو کبھی بہانہ نہیں بنایا۔

سہیل خان پہلے نابینا شخص ہیں جو کہ کرکٹ کے اعداد وشمار پر گرفت رکھتے ہیں ،وہ متعدد ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -