گجرات پولیس کارکردگی میں اول
گجرات( مرزا نعیم الرحمن) چودھری برادران کے آبائی ضلع گجرات میں مختلف محکموں اور پولیس کی کارکردگی تقابلی جائزہ میں گجرات پولیس کو نمبر ون پوزیشن حاصل ہو گئی ہے، گجرات پولیس کی شاندار کارکردگی نے مقامی سیاستدانوں کے علاوہ تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی پر چوہدری پرویز الہٰی، چودھری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی ایم این اے جو انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، جہاں گجرات پولیس کو فری ہینڈ دے رکھا ہے، وہاں گجرات کے ہر دل عزیز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)عمر سلامت کی کارکردگی پنجاب بھر میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔
گیلپ سروے اور کارکردگی کے جائزے میں گجرات پولیس نمبر ون قرار پائی ہے،انسپکٹر جنرل( آئی جی)پنجاب نے شہر گجرات کا دورہ کیا اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، ناجائز اسلحہ کی بھاری تعداد میں برآمدگی کے علاوہ دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی پر گجرات پولیس کے سربراہ ڈی پی او کو شاباش دی۔عمر سلامت ڈی پی او کو جس حوالے سے بھی دیکھا جائے بے مثال نظر آتے ہیں، ان کی انسانیت کی خدمت کے جذبہ نے کارکردگی کو نکھار دیا ہے،وہ مظلوم اور مقہور عوام کے لیے شفقت بن جاتے ہیں تو دوسری طرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ننگی تلوار ثابت ہوئے ہیں، گجرات میں جھوٹے مقدمات درج کرنے کی روایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ان کا دفتری عملہ اور جوان کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ان سطور میں اگر پبلک ریلیشن آفیسر(پی آر او) اسجد گجر کا ذکر نہ کیا جائے تو نا انصافی ہوگی جنہوں نے عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔ڈی پی او گجرات پولیس اہلکاروں کی غمی اور خوشی میں شرکت کرتے ہیں.عمر سلامت ایک انسان دوست ،باصلاحیت اعلیٰ ظرف کے مالک بھی ہیں۔سیاسی آلودگی سے پاک کارکردگی نے گجرات کے عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ گجرات کے قدآور سیاسی خاندان چوہدری ظہور الہی شہید مرحوم کے صاحبزادوں چودھری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری حسین الہی،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
حقیقت میں چودھری وجاہت حسین، چوہدری حسین الہی ایم این اے کے ترجمان،پاکستان کے مایہ ناز مصنف حمید اللہ بھٹی کو خراج تحسین پیش کرنا ضروری ہے جو اپنے قائدین کو حق اور سچ بتا کر ان کی کارکردگی میں نکھار پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں. ویل ڈن گجرات پولیس، ویلڈن چودھری برادران ،ویل ڈن اسجد گجر ، اور تمام ملازمین کی کارکردگی کی بدولت صوبہ بھر میں گجرات پولیس کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔