حارث روف کا کیچ چھوڑنے والے کامران غلام نے شاہین آفریدی کی گیند پر شاندار رن آوٹ کردیا، پھر حارث روف نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

حارث روف کا کیچ چھوڑنے والے کامران غلام نے شاہین آفریدی کی گیند پر شاندار رن ...
حارث روف کا کیچ چھوڑنے والے کامران غلام نے شاہین آفریدی کی گیند پر شاندار رن آوٹ کردیا، پھر حارث روف نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پا کستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے میچ لاہور قلندرز کے کھلاڑی کامران غلام نے حارث روف کی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر شاندار تھر و پھینک کر وہاب ریاض کو آوٹ کردیا ۔ حارث روف نے کامران غلام کو گلے لگا لیا۔

تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے دوران حارث روف نے کیچ چھوڑنے پر ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراونڈ میں تھپڑ مار دیا جس پر سوشل میڈ یا پر حارث روف کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔پھر شاہین آفریدی کی گیند پر کامران غلام نے شاندار تھر پھینکی اور پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض کو رن آوٹ کیا تو حارث روف کامران غلام کے قریب گئے اور انہیں داد دیتے ہوئے گلے لگا یا۔

مزید :

PSL -PSL Video Gallery -