صوابی کی عائشہ گل نے پہلی اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی

صوابی کی عائشہ گل نے پہلی اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی
صوابی کی عائشہ گل نے پہلی اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  صوابی کی عائشہ گُل نے صوبے کی پہلی اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ( اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی ، عائشہ گُل کو اے آئی جی جینڈر ایکولٹی تعینات کیا گیا ہے ۔

عائشہ گُل خواتین ، ٹرانس جینڈرز اور  بچوں کے حقوق پر کام کریں گی ، اس ضمن میں سنٹرل پولیس آفس میں جینڈر ایشوز کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور سوات میں فرنٹیئر کونسٹیبلری ( ایف سی ) کی 114 سالہ تاریخ میں پہلی  خاتون ضلعی کمانڈنگ آفیسر کی پوزیشن پر تعینات کی گئی تھیں ۔ 

گزشتہ برس صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا ۔