قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کرلیا ہے۔ 

اے آر وائے نیوز کے مطابق لاہور میں عمران خان کی زیر صدرات پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے بعد شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ تحریک انصاف چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے  ہونے والی مشاورت میں تحریک انصاف شامل ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق ہونیوالی مشاورت میں تحریک انصاف کو شامل نہ کیا گیا تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا ۔ 

مزید :

قومی -