چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی صدارت دینے سے متعلق سوال، شاہ محمود قریشی کا واضح جواب دینے سے گریز

چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی صدارت دینے سے متعلق سوال، شاہ محمود قریشی کا ...
 چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی صدارت دینے سے متعلق سوال، شاہ محمود قریشی کا واضح جواب دینے سے گریز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ محمود قریشی پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا صدر بنائے جانے سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریزکر گئے

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا لیکن ان کے پارٹی عہدے سے متعلق واضح موقف نہیں دیا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی  سخت ترین حالات کے باجود تحریک انصاف سے وفادار رہے، پارٹی میں ان کے حوصلے کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ 

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کل لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے علاوہ 4 اور رہنما گرفتاری دیں گے،  پولیس نے کل گرفتار نہ کیا تو ملتان سے گرفتاری دیں گے۔

مزید :

قومی -