ایم ایم بی ایل کا سوئس اور سعودی اداروں سے اشتراک

 ایم ایم بی ایل کا سوئس اور سعودی اداروں سے اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے سوئس کیپاسٹی بلڈنگ فیسلٹی (ایس سی بی ایف) اور سعودی عرب کے ترقیاتی ادارہ، عرب گلف پروگرام فار ڈیولپمنٹ (AGFUND) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد پاکستان میں بینکنگ سہولیات سے محروم طبقات کو جدید اور تیزرفتار بینکنگ سہولیات کے حصول میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ ایس سی بی ایف نے اب تک 48 ممالک میں 188 پروجیکٹس کے لئے مالی وسائل فراہم کئے ہیں اور یہ اس کا پاکستان میں دوسرا پروجیکٹ ہے۔ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں۔ اس دو سالہ منصوبے پر سوئس کنسلٹنی بوتیک بزنس اینڈ فنانس کنسلٹنگ (بی ایف سی) کی جانب سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ ایم ایم بی ایل کے قرضوں کی فراہمی مستحکم بنائی جائے، اسکی رسائی میں وسعت لائی جائے اور پاکستان بھر میں مختلف طبقات کے لئے مناسب آمدن کے حصول، روزگار کے طویل المیعاد مواقع اور شخصی نکھار و ترقی کی بنیاد رکھی جائے۔ توقع ہے کہ چار لاکھ افراد اس منصوبے کا حصہ بنیں گے جن میں بیشتر افراد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہوگا جبکہ ان میں کم از کم 35 فیصد خواتین کی شمولیت ہوگی۔ اس اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل اپنی جدت انگیز ٹیکنالوجیز کے نفاذ سے خواتین، چھوٹے کاروباری افراد، کسانوں اور مالی سہولیات سے محروم دیگر طبقات کے لئے باسہولت انداز سے مالیاتی خدمات فراہم کرکے اپنے ڈیجیٹل بینکنگ نظام میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید :

کامرس -