کریم کے 10 سالہ سفر کی تکمیل کاجشن، کیک کاٹا گیا

  کریم کے 10 سالہ سفر کی تکمیل کاجشن، کیک کاٹا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کریم نے حال ہی میں 'سفر کے 10سال' کے عنوان سے بنائی گئی دستاویزی فلم کے ذریعے اپنی 10 سالہ سالگرہ کا جشن منایا جہاں اس دستاویزی فلم میں خطے پہلی ٹیکنالوجی کی حامل اس سروس کے سفر کی منظر کشی کی گئی۔ دس سال کے عرصے میں کریم نے 5کروڑ سے زائد لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنایا ہے اور 25لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے جس میں کیپٹنز کو 4ارب ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی۔ اس سفر کے دوران کریم نے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں مدد کی جو اب خطے کی ترقی کا ایک اہم اور لازمی ستون اور جزو بن چکا ہے۔حال ہی میں کریم نے پورے خطے میں اپنی 1 ارب سواریوں /رائیڈز کے سنگ میل بھی عبور کیا۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ کریم نے پاکستان میں غیرمعمولی اثرات مرتب کیے کیونکہ یہ 29کروڑ 90لاکھ مکمل ٹرپس/دوروں کے ساتھ سب سے زیادہ سواریوں کی حامل مارکیٹ ہے۔ اسی طرح کریم کے پلیٹ فارم پر ایک کروڑ 20لاکھ سے زیادہ صارفین اور 8لاکھ20ہزار کپتان رجسٹرڈ ہیں جنہوں نے 50کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائے۔میڈیا کے سامنے دستاویزی فلم کی اسکریننگ کے دوران کریم پاکستان کے جنرل منیجر رائڈ ہیلنگ جناب عمران سلیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک انتہائی قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ ہم اپنے عروج و زوال کی ایک دہائی کا جشن منا رہے ہیں۔ ہمارا سفر مسلسل سیکھنے اور ترقی کے عمل سے آراستہ رہا ہے اور ہم ان لاکھوں صارفین اور کپتانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ ہمارا ہمیشہ سے مشن خطے کے لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانا رہا ہے اور ہم آنے والے سالوں میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ مستقبل کی بات کریں تو ہم جن افراد کی خدمت کرتے ہیں ان پر مثبت اثرات مرتب اور پاکستان کو ڈیجیٹل مستقبل میں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید :

کامرس -