مانگا منڈی اور ملحقہ علاقوں میں سستے آٹے کی وافر مقدار میں سپلائی 

مانگا منڈی اور ملحقہ علاقوں میں سستے آٹے کی وافر مقدار میں سپلائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مانگا منڈی سمیت پوری تحصیل رائے ونڈ میں محکمہ خوراک پنجاب فوڈ کے سیکرٹری محمد زمان وٹو کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور 2 فوڈ کے ڈی ایف سی مظہر بلوچ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں آٹے کے تھیلوں کی سپلائی یقینی بنا رہے ہیں۔آٹا اے ایف سی شاہد اسلم فوڈ انسپکٹر سردار شیر محمد کی نگرانی میں سپلائی کروا یا جاتا ہے۔ تحصیل رائے ونڈ کے علاقے شہر اور مانگا منڈی کے گردونواح تالاب سرائے، سندر اڈا، لوہاراں والا کھوہ، موہلنوال اڈا کے چوکوں چوراہوں پر آٹا 650 روپے میں کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔ منڈی شہر اور شہر رائے ونڈ میں بے شمار لائسنس شدہ دکانداروں کو ایک سو تھیلا سے لیکر چار سو آٹے کے تھیلے روزانہ  فوڈ انسپکٹر ڈی ایف سی مظہر بلوچ کی ہدایت پر سپلائی کئے جا رہے ہیں۔ ڈی ایف سی مظہر بلوچ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ کسی فلور مل مالکان کو اور نہ کسی پرچون فروش اور نہ کسی آٹا ڈیلر کو غیر قانونی کام کرنے دیا جائیگا اور جو دکاندار آٹا بلیک میں فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مقدمہ درج اور اس کا لائسنس بھی ختم کیاجائے جائے کا۔انہوں نے کہا محکمہ کے حوالے سے پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔