پنجاب آرٹس کونسل کے مالی معاملات کاآڈٹ کرایا جائے،عامر میر

پنجاب آرٹس کونسل کے مالی معاملات کاآڈٹ کرایا جائے،عامر میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی زیر صدارت پنجاب آرٹس کونسل (پکار) میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر نازیہ جبیں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے پنجاب آرٹس کونسل کے مالی معاملات کے انٹرنل آڈٹ کروانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنل آڈٹ کا مقصد ادارے میں خرابیوں کی نشاندہی کرنا اور معاملات کو بہتر انداز میں چلانا ہے۔عامر میر نے پنجاب آرٹس کونسل کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار محبوب عالم نے صوبائی وزیر کو کلچر سے متعلق ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے 39 کروڑ روپے سے لاہور میں پکار کے ہیڈکوارٹر کے علاوہ باغ جناح میں ایک اوپن ائیر تھیٹر کی جلد از جلد تعمیر پر زور دیا۔