چیئرمین اے کیو خان ٹرسٹ قیصر امین بٹ کی وزیراعلیٰ کیساتھ ملاقات
لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ القادری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ القادری نے غریب اور بے سہارا مریضوں کیلئے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کیلئے انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کو 24گھنٹے فعال کرنے اور زچہ و بچہ کو تمام طبی سہولیات مفت دینے کے عملی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔
، انکا کہنا تھاکہ غریب پرور انقلابی اقدامات نے غریب اور بے سہارا مریضوں کی ترجمانی کی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اس موقع پر محمد خلیل ملک، تجمل انصاری اور مرزا حبیب جرال بھی موجودتھے۔
