منصب ختم نبوتؐ کی حفاظت امت مسلمہ کے ایمان بنیاد،عزیز الرحمن ثانی

منصب ختم نبوتؐ کی حفاظت امت مسلمہ کے ایمان بنیاد،عزیز الرحمن ثانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عقیدہ ختم نبوت ایمانی وقرآنی عقیدہ ہے، منصب ختم نبوت کی حفاظت امت مسلمہ کے ایمان بنیاد ہے۔کوئی بھی مسلمان حضور ؐ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیتا،حرمت رسول ؐ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، نبی اقدس ؐ کی حرمت اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف پوری امت مسلمہ یک زبان ویکجا ہے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد عامر حبیب، مولانا اخلاق احمد، مولانا سمیع اللہ، قاری محمدآفاق نے جامع مسجد عثمانیہ شادباغ لاہور میں دورورزہ ختم نبوت کورس میں لیکچردیتے کیا۔ کانفرنس میں علماء، قراء اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے احباب نے بھرپور شرکت کی۔علماء  نے کہا نبی ؐ کی محبت ایمان کی اساس ہے، ہم سب کو اسوہ رسول ؐ پرعمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لا نا ہو گا۔

 نبی کریم? کی حرمت اور منصب ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے جس سے ہم کسی طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں کہا کہ توہین رسالت کا حقوق سے کوئی تعلق نہیں یہ جرم ہے اور مجرموں کے خلاف بین الاقوامی قوانین بننے چاہیے۔ نامساعد حالات کے باوجود فتنہ ارتداد مرزائیہ کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قادیانی ریشہ دوانیوں کے سد باب کے لیے پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہے۔