محتسب پنجاب کے حکم پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار

       محتسب پنجاب کے حکم پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(اپنے نمائندہ سے)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی جانب سے سرکاری رقبہ جات کی ناجائز قابضین سے واگزاری کی عوامی شکایات پر جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ نے سرگودھا میں 35 لاکھ روپے کی سات کنال 10 مرلہ اراضی، جھنگ میں 70 لاکھ روپے کی 11 مرلہ جگہ اور بورے والہ تحصیل میں 31 لاکھ روپے کی چھ کنال چار مرلہ سرکاری جگہ کوناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔ترجما ن نے  بتایا کہ سیالکوٹ کی شکایت کنندہ فرناز گیلانی کی جانب سے ملکیتی پلاٹ کا قبضہ دلوانے کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے انہیں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے 20 مرلہ پلاٹ کا قبضہ واگزار کروا کردیا۔

 قانونی مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ محتسب آفس کی مداخلت پر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے محمد مقصود نامی شکایت کنندہ کے 55 لاکھ 13 ہزار 732 روپے مالیت کے 21 کنال ایک مرلہ رقبہ کی ریونیو ریکارڈ میں ملکیت کا درست اندراج کر لیا گیا ہے۔