تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں اہم ترین اکائی ہے،بابر محمود

   تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں اہم ترین اکائی ہے،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں اہم ترین اکائی ہے۔ بازار مارکیٹیں اور تجارتی مراکز ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے میں نہایت کلیدی نوعیت کے حامل ہیں۔ حکومت مسائل کا حل نکالے اور عوام کی مشکلات ختم کرنے کیلئے عوام دوست بجٹ لے کر آئے۔ آنے والے بجٹ کی تیاریوں میں تاجر نمائندگان کی تجاویز شامل کرکے فیصلے کئے جائیں۔