آل پاکستان سنی کانفرنس کی کامیابی خوش آئند ہے،اشرف جلالی

آل پاکستان سنی کانفرنس کی کامیابی خوش آئند ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مختلف صوبوں کے وفود سے ملاقات کی۔ وفود نے انہیں ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بڑی رکاوٹوں کے باوجود ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ کا تاریخی انعقاد محض فضل الٰہی ہے۔

  کانفرنس میں علماء  و مشائخ اور عوام کے جم غفیر نے نظریات اہل سنت سے انحراف کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ بڑی بڑی خانقاہیں، درگاہیں اور درسگاہیں اسلام کی حقانیت کے نشان اور اہل سنت کی قوت ہیں مگر افسوس ہے کہ بعض صاحبزادے اور پیرزادے اس ڈگر پہ چل پڑے ہیں جس سے معاملہ گھر کے چراغ سے گھر کو آگ لگنے والا بن چکا ہے۔ چودہ صدیوں سے جو عقائد کتابوں اور سنیوں میں تواتر سے چلے آ رہے ہیں، آج کچھ لوگ ان کے بارے میں اپنی من مانی کر رہے ہیں۔ مسلک ہمارا بنیادی حق ہے، اس میں بگاڑ کی کسی نے بھی کوشش کی تو سنی قوم اس سے رعایت نہیں کرے گی۔ اس موقع پر مفتی محمد عثمان اختر جلالی، پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، مولانا محمد وقار جلالی، مفتی محمد عبد القدوس حبیبی بھی موجود تھے۔