لاہور کے 15روٹوں پر ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی

  لاہور کے 15روٹوں پر ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں چلائی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کنسلٹنسی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔ کنسٹلنسی سٹڈی میں لاہور میں ابتدائی طور پر بسوں کے 15 روٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس مکمل کی گئی سٹڈی کی رپورٹ کے تحت اس سال پہلے مرحلے میں لاہور کے ایک اہم روٹ پر 25 سے 30 الیکٹرک بسوں کو چلایا جائے گا باقی 14 روٹس پر ماحول دوست بسوں کی سروس کو آئندہ سال پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد صاحب کا کہنا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اپنے عزم کے تحت لاہور کے شہریوں کے ساتھ پنجاب کے باقی شہروں میں بھی بین الااقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیگی۔

 کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ جس کے لیے ماحول دوست بسوں کے ساتھ ان شہروں معیاری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اپنے دائرہ کار کو جلد وسعت دیتے ہوئے پنجاب کے بڑے شہروں میں عوام کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

 اور سفری سہولیات کے ساتھ ماحول دشمن عوامل کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے پالیسیاں بھی واضح طور پر نافذ العمل کرے گی جس کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔