صارفین کے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین بی او ڈی لیسکوکی کھلی کچہری 

صارفین کے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین بی او ڈی لیسکوکی کھلی کچہری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) لیسکو کے ساوتھ سرکل کے زیرانتطام چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز جہانزیب بدر، ایڈمن ڈائریکٹر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر، چیف انجینئر او اینڈ ایم اور ایس ای ساؤتھ سمیت ساؤتھ سرکل کے تمام ایکسئینز، ایس ڈی اوز اور ریوینیو  افسران کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سْنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کسی سائل کا مسئلہ باقی نہ رہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ لیسکو اڑھائی کروڑ سے زائد صارفین کو روشنی اور بجلی دینے کی ذمہ دار ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے وڑن کے مطابق عوام الناس کی خدمت کے لئے ہم پیش پیش ہیں۔