امامیہ کالونی میں مجلس عزا اور جلوس
لاہور(سٹی رپورٹر)سید کامران حیدر جعفری کی جانب سے28 رجب روانگی قافلہ امام حسین علیہ سلام کے سلسلے میں امامیہ کالونی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا اور مجلس کے اختتام پر جلوس بھی برآمد ہوا جس میں المدد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں عزا داروں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ذاکرین اور علمائے کرام نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے۔
