کمشنر نے جشن بہاراں کے لئے فوکل پرسن نامز دکر دیا
لاہور(اپنے نمائندہ سے)جشن بہاراں 2023 کے لیے کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے فوکل پرسن نامزد کردیا۔ آصف حسین ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور سپانسرز کے رابطہ کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر جشن بہاراں ایونٹس سپانسر کرنے کیلئے فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔
کمشنر لاہور آفس بھی رابطہ کار کے طور پرکام کریگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سپانسر کانفرنس کے بعد کافی پرائیویٹ کمپنیاں ایونٹس میں دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام نجی سیکٹر کو دعوت ہے کہ آئیں ملکر جشن بہاراں کے ایونٹس آرگنائز کریں۔٭٭
