ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا 

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سمسٹرز کے طلباؤطالبات، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے مختلف گیمز میں حصہ لیائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ کھیل جسم کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں جو صحت مند طرز زندگی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی، ایڈمن سٹاف اور رضاکارطلباء کی کاوشوں کو سراہا۔