پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام ہدایتکار سید نور کی سالگرہ تقریب

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام ہدایتکار سید نور کی سالگرہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں شومین آف لالی ووڈ رائٹر،ڈائریکٹرسید نور کی سالگرہ کی شاندار تقریب ہوئی جس سینئر اداکار راشد محمود،ارشد نسیم بٹ،کرنل (ر)عبد الرؤف مگسی،سلیم اختر ملک،وائس چیئرمین چوہدری مبین،شرافت علی گوگا نقیبیہ چنے والے،ارشد گجر،شاہ زیب،سکندر نجمی سمیت دیگرنے شرکت کی۔ پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے انفارمیشن سیکرٹری عزیز شیخ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ آرگنائزر ایوارڈ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری محمد امین تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سید نور کو عمر خضر عطاء فرمائے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ان کی لازوال خدمات ہیں ان کی دو فلموں میں بہترین پرفارمنس پر مجھے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا میں ان کی زیر تکمیل فلم”للکارا سنگھ“ میں بھی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گا۔راشد محمود نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا ریوائیول جب بھی ہوگا پنجاب سے ہی ہوگا اور سید نور کی وجہ سے ہی ہوگا۔سلیم اختر ملک،شرافت علی،ارشد نسیم بٹ،کرنل (ر)عبد الرؤف،سکندر نجمی اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی سید نور کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر سید نور کے ہاتھوں راشد محمود،ارشد گجر،کرنل (ر)عبد الرؤف،سکندر نجمی،سلیم اختر ملک اور شاہ زیب کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔