صائم ایوب کی بیٹنگ بہت شاندار ہے، وہاب ریاض
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب کے نگراں وزیر کھیل اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا۔صوبائی نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ صائم ایوب اس وقت پشاور زلمی کیلئے نچلے نمبرز پر بیٹنگ کررہے ہیں اور انکی تکنیک نہایت شاندار ہے، وہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا لیکن جس طرح سے وہ ملتان سلطانز کے خلاف کھیل رہے تھے سمجھتا ہوں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں لیکن انہیں اسکے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
