عمر گل ہر میچ سے قبل باﺅلنگ پلان دیتے ہیں، محمد حسنین

عمر گل ہر میچ سے قبل باﺅلنگ پلان دیتے ہیں، محمد حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ زلمی کے خلاف شروع میں وکٹیں گریں لیکن بعد میں اچھے رنز بنے،ہمیں لگا تھا کہ ہم اس اسکور کا دفاع کرسکتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسنین نے کہا کہ گیند گیلا ہونے کی وجہ سے گرپ نہیں ہو رہا تھا جس سے مشکل ہوئی، ہم نے کوشش پوری کی مگر کامیابی نہیں مل سکی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے، عمر گل ہر میچ سے پہلے بولنگ کا پلان دیتے ہیں۔

، نیٹس پر ڈیتھ اوورز کی تیاری کیلئے بھرپور پریکٹس کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کپتان سرفراز احمد غصہ نہیں کرتے بس تھوڑے جارح ہوتے ہیں، نسیم شاہ ساتھ کا پلیئر ہے، اس کی بولنگ دیکھ کر اچھا لگتا ہے، اس کی بولنگ دیکھ کر میں بھی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔