کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مینٹور ویون رچرڈ کو مدعو کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مینٹور ویون رچرڈ کو مدعو کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے شکست کے بعد مینٹور کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے اپنے مینٹور سر ویون رچرڈ کو مدعو کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان کے مطابق سر ویون رچرڈ کے ویزہ کےلئے درخواست دےدی گئی ، ان کے ویزہ پروسیس میں کچھ مشکلات ہیں جنہیں دور کیا جارہاہے۔اعظم خان نے کہا کہ ویزہ کیلئے طلب کردہ تمام ضروری کوائف بھجوا دئیے گئے ہیں اور سر ویون رچرڈ گلیڈی ایٹرز کے اگلے مرحلے کے میچز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کیمپ جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔