ہم سب کو مل جل کر لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، ذوالفقار علی
لاہور(فلم رپورٹر)سہ روزہ فیض فیسٹیول میں زندہ دلان شہر پر گفتگو کے لئے ایک اہم نشست یہاں سے شہر کو دیکھو کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءو نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری، نامورادیبہ ڈاکٹر عارفہ سید ہ نے شرکت کی ۔یہاں سے شہر کو دیکھو کی نشست کو آمنہ علی نے مارڈیٹ کیا۔ اس موقع پرایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ہر گھر ،گلی اور ہر محلہ جداگانہ اظہار رکھتا ہے،ہم لاہور پر بات کرنے کا موقع اور محل جانے نہیں دیتے ،ہمارے لئے ہمارے آباﺅ اجداد ، ہماری میراث جتنی اہم ہے ، قدیم لاہو ربھی اتنا ہی وقار رکھتا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے اپنی زندگی کا دل چسپ اور اہم باب لاہور کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بارے میں بات کرنے میںبڑا ہی لطف آتا ہے،آج ہم جو یہ سارے مل جل کر لاہور کے پیچھے پڑ ئے ہوئے ہیں یہ دراصل لاہور کی اہمیت کا اعتراف ہے جس کی بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،ہمیں ہر پل لاہور کی خزانے کی طرح حفاظت کرنا ہے جس کے لئے ہم بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔
