فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہوچکی ہے، عائشہ

فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہوچکی ہے، عائشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ عائشہ عمر نے آنے والے سال میں فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ آنے والے سال2023ءمیں فلمی صنعت سے ویرانیوں کے بادل چھٹ جائیں گے ،اور نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری نے جدید دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوںنے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔ عائشہ عمرنے کہا کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے۔

 خاص طور پر نیا سال ہمارے لئے بہت سی کامیابیاں لے کرآئے گا مزید کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں ہر شعبے کی طرح شوبز میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے۔

مزید :

کلچر -