گلوکار شفقت امانت علی خان 58ویں سالگرہ 26فروری کو منائیں گے

گلوکار شفقت امانت علی خان 58ویں سالگرہ 26فروری کو منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( فلم رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان اپنی 58ویں سالگرہ 26فروری کو منائیں گے۔پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل سے تعلق رکھنے والے شفقت امانت علی خان 26فروری 1965ءکو استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہوئے،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گے انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقی کا بڑا نام تھے۔
پاکستانی راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج،انکھیاں،متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
006 ءمیں فیوڑن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرائے۔کبھی الوداع نہ کہنا کیلئے متوا،ڈور کیلئے یہ حوصلہ، شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کیلئے تیرے نینا،آئی ہیٹ لو اسٹوریز کیلئے بن تیرے، را ون کیلئے دلدارا،جوڑی بریکرز کیلئے درمیاں،جنت تو کیلئے تو ہی میرا،مرڈرر تھری کیلئے تیری جھکی نظر، ستیا گڑھا کیلئے رس کے بھرے تورے نینا،ہسی تو پھسی کیلئے من چلا تیری اورتیور کیلئے میں نہیں جانا پردیس شفقت کے بالی ووڈ ہٹ سونگزمیں سے چند ایک ہیں۔جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 14 اگست 2007ءکو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

مزید :

کلچر -