گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی صدر مملکت سے ملاقات

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی صدر مملکت سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت اورشہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور اس کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وفاق کا تعاون اہم ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ گورنر سندھ کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔