امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر پولیس کی ضلع بھر میں سنیپ چیگنک اورسپیشل ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر پولیس کی ضلع بھر میں سنیپ چیگنک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او لکی مروت کی ہدایت پر ضلع کے داخلی خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔تمام SHOs کی نگرانی میں ناکہ بندیوں پر مشکوک افراد کی بارک بینی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔دوران سنیپ چیکنگ  پولیس نے دو مطلوب مجرمان اشتہارہوں، دو منشیات فروش، دو نامزد ملزمان، سمیت آٹھ ملزمان جبکہ 04 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تھانہ جات منتقل کئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2830 گرام چرس،،،02 عدد کاشنکوف، 02 عدد پستول، 02 عدد رپیٹربارہ بور جبکہ مختلف بور کے درجنوں کارتوس برآمد کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت ضیاء الدین احمد نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران خوش اخلاقی اور نرم لہجے کا استعمال کرکے عوام کو تحفظ کا یقین دلائیں۔جبکہ عوام سے گزارش ہے کہ پولیس کیساتھ تعاون کریں۔