نگران وزیر الحاج تاج محمد آفریدی کی وزیرستان ٹریڈ یونین کے نمائندہ وفد سے ملاقات

نگران وزیر الحاج تاج محمد آفریدی کی وزیرستان ٹریڈ یونین کے نمائندہ وفد سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے ریلیف بحالی و آبادکاری الحاج تاج محمد آفریدی کا، گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں وزیرستان تاجر یونین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ نگراں صوبائی حکومت ضم قبائلی اضلاع میں بہتر کاروباری سرگرمیوں اور تاجران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام کا بھی حکومت کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تاجران کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر کو کاروباری مراکز کی بحالی جبکہ کاروبار کے مد میں نقصانات کے ازالے کے لئے مقررہ معاوضوں میں تاخیر و دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ نگراں صوبائی وزیر نے تمام ضم اضلاع کے کاروباری متاثرین کے مسائل حل کرانے اور ان کو متعلقہ معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنے کا یقین دلایا۔