چارسدہ،جرگہ کے دوران فائرنگ، 2افراد جاں بحق،1 زخمی 

چارسدہ،جرگہ کے دوران فائرنگ، 2افراد جاں بحق،1 زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)تھانہ عمرزئی کے حدود سکول کورونہ میں جرگہ کے دوران فائرنگ۔دو افراد جان بحق ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ عمرزئی کے حدود سکول کورونہ میں دو فریقوں کے مابین لین دین کے تنازعہ پر منعقدہ جرگہ میں دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد سہیل ولد نامعلوم سکنہ مندنی اور عارف ولد عمر سکنہ عمرزئی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مرتضیٰ ولد الف خان شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے نعشوں اور زخمی کو قانونی کاروائی کے لیے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔